معزز خوا تین وحضرات !اللہ تعالیٰ کی تخلیق کردہ انسان کی مشینر ی ایک باقاعد ہ نظا م کے تحت از خود کا م کرتی رہتی ہے ۔ نظا م دو را ن خون ہو یا عمل انہضا م ،اعصاب کا پھیلاہوا وسیع جا ل ہو یا عضلا ت کی ساخت سبھی انسانی جسم کے افعال کی انجا م دہی میں اپنے فرا ءض بخوبی انجا م ادا کررہے ہیں ۔ لیکن بعض اوقا ت انسان کا غیر محتاط رو یہ یا کشمکش وتصادم ،بھو ک وننگ ،خوف و گھبراہٹ ،بے یقینی و بے اعتمادی ،نا قص خوراک ،ماحو ل کی آلودگی ،ناقص پا نی وغیر ہ ضروری ادویا ت کا استعما ل یا دیگر اسبا ب انسانی مشینر ی کے افعال میں خلل کا باعث بنتے ہیں اور اسی خلل کو مر ض کا نا م دیا جا تاہے ۔ خصوصاً میرا موضوع سخن ہے ’’انسانی گردے‘‘ ۔
خو اتین وحضرات گر دے انسانی جسم کا اہم تر ین عضو ہیں ،جو انتہا ئی احتیا ط اور ہوشیاری سے خو ب پہچا ن کر خو ن میں سے انسانی جسم کو نقصان پہنچا نے والے کا ر ما دوں کو با ہر کھینچ لیتے ہیں اور مفید اجزا کو عمداًخون کے اندر ہی باقی رہنے دیتے ہیں یہ خود کار عمل دن رات جاری رہتا ہے مگر جب کسی وجہ سے گردے اپنا کا م چھوڑ دیتے ہیں تو زہریلے مادے خو ن میں جمع ہو کر انسان کو موت کی طرف دھکیلنا شروع کردیتے ہیں ۔ انسانی جا ن خو ن کی صفا ئی کے متبادل مصنوعی نظا م کو(;6873657689837383;)کانا م دیا جا تا ہے ۔ بد قسمتی سے آج کل گر دوں کی دیگر بیماریوں کے علاوہ گردوں کا فیل ہونا ایک عام اور موذی مر ض کی طرح پھیل رہا ہے ۔ گردے فیل ہو نے کے بعد ٹرا نسپلان کے مہنگے اور مشکل تر ین عمل تک انسانی جا ن کی ڈوری ڈائیلائسز کے عمل سے بندھی ہو تی ہے ۔ یہ بھی انتہا ئی مہنگا تر ین طر یقہ علا ج ہے ۔ ہر مریض کو ہفتے میں دو یا تین بار ڈائیلا ئسز کرو انے ضروری ہوتے ہیں جس پر ما ہا نہ لاکھوں رو پے خرچ آتا ہے جو کسی ایک مریض یا خاندان کے بس کی با ت نہیں ۔ یہ حکو متوں کاکا م ہے لیکن اگر حکو متیں اپنا کا م احسن طور پر نہ کررہی ہوں تو پھر افراد معاشرہ کا فر ض بن جا تا ہے کہ لمحہ بہ لمحہ موت کے منہ میں جا نے والوں کی زندگی بچا نے کے لئے ممکن حد تک کوشش کریں ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے اس مشکل کا م کا بیڑا ’’کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود (رجسٹرڈ) بھمبر آزادکشمیر ‘‘کی ٹیم نے اٹھا یاہوا ہے ۔ انجمن نے نا کارہ گر دوں کے مریضوں کی زندگیاں بچا نے کے لئے چند دوستوں کے تعاون سے سے ستمبر 2008 میں دومشینوں اور ایک کمر ے پر مشتمل ’’چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر آزادکشمیر ‘‘کا قیا م عمل میں لا کر سفر کا آغاز کیا ۔ الحمد للہ آج تنظیم کے ہزاروں مستقل ممبران اس کا روان میں شامل ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،ممبران تنظیم کی بے مثل وا بستگی اور اندرون و بیرو ن ملک سے مخیر خواتین و حضرات کے شا ند ار تعاون سے اب چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر تین بڑ ے ہا لز پر مشتمل ہے جو ڈبل شفٹ میں کا م کررہا ہے جہاں روزانہ 50سے زا ئد مریضوں کو بہتر ین ما حو ل میں با لکل مفت ڈائیلا ئسز کے ساتھ ساتھ تما م مریضوں کو گھر سے لیکر آنے او ر وا پسی تک پک اینڈ ڈرا پ کی فر ی سہو لت فراہم کی جارہی ہے جس کی مثا ل پورے ایشیا میں نہیں ملتی ۔ اس کے علاوہ مریضوں کی فیسچولا سر جر ی ،ان کے لیب ٹیسٹ ،ڈاکٹر چیک اپ ،ایمر جنسی میڈیسن کی سہو لت بھی موجود ہے ۔
میں تما م مخیر خوا تین و حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جب بھی وطن عزیز تشر یف لا ئیں تو چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر کا ضرور وزٹ کریں آپ کا ایما ن تازہ ہو جا ئے گا ۔ مریضوں کی عیادت کر نا بھی اجر ہے ۔ آئیے ان نا کارہ مریضوں کو سہارا بنیئے دست تعاون دراز کیجیے تا کہ ان مریضوں کی سانسوں کی ڈوری مزید طو یل ہو اورانہیں بھی صاف ستھرے خوبصورت ما حو ل میں اپنا علاج کرواسکیں ۔